• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او نے چیک پوسٹس پر تعینات پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی ڈیوٹیز چیک کیں

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے شہر میں امن و امان کے حوالے سے مختلف چیک پوسٹس اور اہم پوائنٹس پر تعینات پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی ڈیوٹیز چیک کیں اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔سی پی او ملتان نے مختلف مقامات پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں سے ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ لی اور انہیں مکمل چوکس و مستعد رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور مشکوک افراد و گاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ شہر میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تمام افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری جانفشانی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں، کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملتان سے مزید