• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین فروخت کرنے سے انکار پر بھائی پر تشدد کیا گیا ہمشیرہ عابدہ پروین

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کبیر والہ کے علاقہ پل چاون کے رہائشی عمر دراز مضروب محسن رضا اس کی ہمشیرہ عابدہ پروین اہلخانہ کے ہمراہ ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی بااثر اوڑھ برادری کے اوباش افراد ندیم ، سجاد ، عمران ، جمشید ، رمضان ، غلام سرور اور ناصر وغیرہ نے ہمیں ناجائز تنگ کرنے کا وطیرہ بنالیا تھا 11اگست کو ملزمان نے میرے بھتیجوں کو پکڑ لیا اور بیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان کیخلاف تھانہ صدر کبیروالہ میں مقدمہ نمبر 689/26درج کرایا تو ملزمان نے اسی رنج پر پولیس ٹاوٹ اویس گجر کی ایما پر تھانہ سٹی کبیروالہ کے ایس ایچ او اور اے ایس آئی عدنان کو مبینہ نذرانہ پیش کرکے ہمارے خلاف جھوٹی کارروائی پر تل گئے سٹی کبیروالہ پولیس کے ایس ایچ او اور اے ایس آئی عدنان جن کا علاقہ بھی نہیں بنتا تھا محسن رضا کو زبردستی گھر سے اٹھاکر جٹ برادری کے باغ میں لے گئے اور بیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جن کی وجہ سے محسن رضا کی حالت غیر ہوگئی پولیس محسن کو چھوڑ کر فرار ہوگئیں باغ سے ہمیں اطلاع ملی کہ محسن رضا کو کسی نے قتل کردیا جب موقع پر پہنچے تو جسم کی مختلف ہڈیاں ٹوٹ چکی تھی خون میں لت پت بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ۔اوڑھ برادری کے بااثر افراد نے سٹی کبیروالہ پولیس کی جیب گرم کی تو انہوں نے محسن رضا کو تشدد کرکے اپنی طرف سے مارکر چلے گئےتھے ۔متاثرہ فیملی نے مزید کہا کہ اوڑھ برادری کے ملزمان ہماری زمین خریدنا چاہتے ہیں ہمارے انکار پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ملتان سے مزید