سانحہ کربلا پوری دنیا کیلئے صبر واستقلال کی عظیم مثال ہے‘خواجہ جلال الدین رومی

August 09, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق نگران صوبائی وزیر صنعت و سابق صدر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان و ڈیرہ غازی خان خواجہ جلال الدین رومی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کربلا پوری دنیا کے لئے صبر واستقلال کی عظیم مثال ہے ، جذبہ شبیری مسلمانوں کے ایمان و یقین، سچائی اور اصول پرستی کی روایت کو جلا بخشتا ہے اور یہ اسلام کے ابدی پیغام اور جذبہ قربانی کی لازوال اور روح پرور روایت کی آبیاری کا سر چشمہ ہے۔