کراچی، ایک خاتون کی خودکشی دوسری کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی

August 09, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ایک خاتون کی خود کشی جبکہ ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ۔تفصیلات کے مطابق صفورہ سچل گوٹھ عید گاہ گراؤنڈ کےقریب واقع گھر میں خاتون نےگلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی ،خاتون کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،جہاں ا س کی شناخت 23سالہ یسرازوجہ نبیل کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق وجہ خودکشی پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی معلوم ہو گی ،مزید تفتیش جاری ہے ۔علاوہ ازیں ابن سنیاء لائن سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب گھر سے ایک خاتون کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی ،لاش جنا ح اسپتال منتقل کی گئی ،جہاں اسکی شناخت 19 سالہ حدیقہ زوجہ محمد طلحہ کے نام سے ہوئی ہے ۔