قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی وصولی کل سے شروع ہوگی

August 09, 2022

اسلام آباد (طاہر خلیل ) تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی خالی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر امید واروں سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کل ( 10 اگست) سے شروع ہو گی ،17اگست کو جانچ پڑتال ،20 تک اپیلیں وصول کی جائیں گی ، 26 کو حتمی فہرست شائع ہو گی، پولنگ 27 ستمبر کو ہو گی، صوبہ خیبرپختوانخوا کی 4نشستیں این اے 22مردان این اے 24چار سدہ ، این اے 31پشاور اور این اے 45کرم، پنجاب کی 2نشستیں این اے 108 فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب ، سندھ کی 3 نشستیں این اے 237ملیر، این اے 239کورنگی کراچی اور این اے 246کراچی شامل ہیں ، عمران خان نے تمام نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، 13 اگست تک کاغذات نامزدگی وصول ہونگے ، 17 اگست تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی ،20 اگست تک امید واروں سے اپیلیں وصول کی جائیں گی اور 25اگست تک ٹربیونلز اپیلوں پر فیصلے کریں گے ، 26 اگست کو امید واروں کی حتمی فہرست شائع ہو گی 27 اگست تک امید وار کاغذات واپس لے سکیں گے۔