Croydon میں ایک گھر منہدم ہوگیا، شدید آگ اور دھماکے

August 11, 2022

لندن (پی اے) Croydon میں ایک گھر منہدم ہوگیا، منہدم شدہ مکان سے آگ کے شدید شعلے اٹھتے دیکھے گئے جبکہ دھماکے بھی سنے گئے۔ فائر بریگیڈ کوصبح7 بجے تھورنٹن ہیتھ میں گالپن روڈ پر مکان منہدم ہونے کی اطلاع ملی، جس پر فائر فائٹرز کو پر روانہ کردیا گیاْ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ اور دھماکوں کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ 6 فائر انجن اور 40 فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر بھیج دیئے گئے تھے۔ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ صبح 7:08 بجے سے 13کالز موصول ہوئیں۔ نوربری میچم، ویسٹ نور ووڈ، ووڈسائیڈ اور اردگردکے علاقوں کے فائر انجن جائے وقوعہ بھیجے گئے ہیں جو آگ بجھانے اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پولیس افسر بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا گیا ہے پولیس افسران ایمرجنسی سروسز کے طورپر گالپن روڈ پر موجود ہیں، تازہ ترین صورت حال جاننے کیلئے LondonFireپر رابطہ کریں۔ لندن ایمبولنس سروس کا کہنا ہے کہ وہ اس حادثے پر کارروائی کررہی ہے۔