پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

August 11, 2022

لاہور (نیوز ایجنسیاں) پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی، جس کے بعد مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں رات دیر تک جاری رہ سکیں گی چوہدری پرویز الہی نے نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق تاجروں کی جانب سے دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کئی ماہ سے کیا جا رہا تھا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مقررہ وقت پر دکانیں بند کرنے کا حکم نامہ معطل کرنے کا اعلان کردیا۔