شمالی وزیرستان میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس ہے، فاروق ستار

August 11, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سےِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے صبرِ کی دعا بھی کی۔