ریسکیو 1122 کی 1610 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی

August 11, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ریسکیو 1122 راولپنڈی نے 1610عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ35 سے زیادہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئرکامران رشید کے مطابق ریسکیو 1122راولپنڈی یوم عاشور کے دوران ہائی الرٹ رہی۔ عاشورہ محرم کے دوران ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں۔