گود دینے کے بعد ساڑھے تین سالہ بچے کی واپسی کی درخواست مسترد

August 12, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے گود دینے کے بعد ساڑھے تین سالہ بچے کی حوالگی سے متعلق والدہ درخواست مسترد کردی۔ ہائی کورٹ میں گود دینے کے بعد ساڑھے تین سالہ بچے کی حوالگی سے متعلق والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گود دینے سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے گیے۔ ایک مرتبہ گود دینے کے بعد دوبارہ حوالگی کیسے ہوسکتی ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد دانش اور اقرار نے عظمیٰ سے بچے کو چھیننے کی کوشش کی۔ بچہ گود لینے والی عظمیٰ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ عمارت کے باہر شور شرابے کے بعد پولیس پہنچ گئی۔ پولیس نے عظمٰی اور بچے کو باحفاظت دوبارہ عدالت پہنچایا۔ عدالت نے پولیس کو اپنی نگرانی میں بچے اور عظمیٰ کو گھر پہنچانے کی ہدایت کردی۔ اس سے قبل والدہ کی درخواست سیشن عدالت بھی مسترد کر چکی ہے۔