شرجیل میمن کی برطانیہ کو شعبہ ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت

August 12, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے برطانیہ کو کراچی کے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن سے بتول زہرہ کی سربراہی میں برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں سیکنڈ سیکرٹری مارتھا مونٹیریسی اور ٹریڈ منیجر سارہ شامل تھیں۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ بھی موجود تھے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے برطانوی ہائی کمشنر کے وفد کو کراچی میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پرامن اور سرمایہ کاری کے لئے محفوظ شہر ہے ، کراچی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔