• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینارٹی الائنس کی جناح کا پاکستان عوامی ریلی جلسے کی شکل اختیار کر گئی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مینارٹی الائنس پاکستان کے زیر اہتمام جناح کا پاکستان عوامی ریلی نکالی گئی جو ایکسپریس چوک میں جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ اس موقع پر چیئرمین منیارٹیز الائنس اکمل بھٹی‘ وائس چیئرمین شمعون گل‘ سردار رام سنگھ‘ انوش بھٹی‘ سموئیل لطیف اور دیگر نے کہا کہ ریاست شرپسند عناصر کے آگے بے بس دکھائی دیتی ہے۔ جبری تبدیلی مذہب کا بل پارلیمنٹری کمیٹی سے ہی فارغ کروا دیا گیا۔ اقلیتی شہریوں کیلئے 5فیصد کوٹہ پر عمل نہیں کیا جا رہا نہ ہی دوہرا ووٹ‘ سینٹ‘ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ سی ڈی اے سمیت اقلیتی آبادیوں کو انکے حقوق نہیں دیئے جا رہے۔ ادہر چیئرمین پاکستان مینارٹی فورم چوہدری اشرف فرزند نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں مطالبہ کرتی ہیں کہ انہیں اپنے حقیقی نمائندے منتخب کرنے کا حق دیاجائے۔
اسلام آباد سے مزید