فائرنگ کے واقعات ، تین افراد قتل، محنت کش کرنٹ لگنے سے جاں بحق

August 12, 2022

اسلام آباد،راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں دو شہریوں کو قتل کر دیاگیا۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دوافراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ گولڑہ کے علاقے میں مسلح ملزمان نے ذیشان کو گولی مار کر قتل کردیا۔ تھانہ کھنہ پولیس کو عزیز الرحمٰن نے بتایاکہ عمر عرف عمرو نے اسکے بیٹے راشد سے رقم ادھا رلی تھی اس رقم کے معاملے پر عمر عرف وعمرو اور اور ساجد مدھو نے اسکے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔ دریں اثناء تھانہ چونترہ کے علاقہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیاگیا، پولیس کے مطابق جمعرات کوچونترہ پولیس سٹیشن کی چوکی چک بیلی کے علاقہ میں پرانی دشمنی پر 29سالہ محمداسماعیل نوازکو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔ ادھر تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈپرایک محنت کش کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق نوجوان کو مزدوری کرتے ہوئے کرنٹ لگا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔