سی سی پی اوسے ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ملاقات

August 12, 2022

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او غلام محمود ڈوگر سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کی ملاقات کی ۔ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کی غلام محمود ڈوگر کو دوبارہ سی سی پی او لاہور تعیناتی پر مبارکباد دی اور ملاقات میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تفتیش کے معیار میں بہتری کے لیے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فرانزک سائنسز کی تربیت کے ذریعے لاہور پولیس کی استعداد کار کا دائرہ بڑھانے پر اتفاق کیا ۔