زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کسان تک پہنچانا ہمارا عزم ہے،ڈاکٹر آصف

August 12, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں باخبر کسان کے وفد نے دورہ کیا۔دورہ کرنے کا بنیادی مقصد یونیورسٹی میں قائم جدید زرعی ٹیکنالوجیز اور فارم سے تجربہ حاصل کرنا تھا۔باخبر کسان ایک آئی ٹی کمپنی ہے جو کہ کسانوں کو کاشت کاری بارے ایڈوائزری، موسمیات،لائیو سٹاک، موسمیات اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہے۔اس کمپنی کا مقصد کسانوں تک بروقت معلومات کی فراہمی ہے۔وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) سے ملاقات کی اور با خبر کسان کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کو کسان تک پہنچانا یونیورسٹی کاعزم ہے۔زرعی جامعہ ملتان ہر وہ قدم اٹھا رہی ہے جس سے کسان پہلے سے زیادہ آگاہ ہو۔یونیورسٹی میں مختلف کانفرنسز، سیمینار، کسان میلے،کاٹن ایڈوائزری اور فیسٹیول کے ذریعے اپنے کسان کے ساتھ رابطے میں ہے۔