اقلیتوں کے عالمی دن کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی ریلیاں

August 12, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ترقی پسند آرگنائزیشن ، جرنلسٹ رائیٹس ایسوسی ایش آف پاکستان ، ایکٹو آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ اور اشعر ڈویلپمنٹ آرگنائیزشن ، اور سیپ انٹرنیشنل آرگنائیزیشن کے اشتراک سے اقلیتوں کے عالمی دن کے سلسلے میں واک ہوئی، واک سے سماجی رہنمائوں محمد جمیل ، افتخار حسن، فیصل کریم، محمد یٰسین، محمد عثمان, برنباس، سبطین رضالودھی، ایاز علی شیخ، عاشر جوزف، شیخ طارق بلال، یاسمین خاکوانی، امانوئل،مزئین عباس چاون، بشارت قریشی، نے بھی شرکت کی۔محمد جمیل، فیصل کریم, محمدیاسین، برنباس، سبطین رضالودھی، عاشر جوزف، یاسمین خاکوانی، فوزیہ، بشارت قریشی، خالد نے بھی خطاب کیا۔پاکستان منیا رٹیز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایم ڈی پی) کے زیراہتمام کلمہ چوک سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی۔چیف آرگنائزر فاروق پال، ضلعی صدر موجد تنویر، پادری اشرف، ندیم سرفراز، ارشد جاوید،فیصل سرفراز ایڈووکیٹ، شاہد گل، عظیم ندیم، دومینک لوئیس،کیرل فیاض، پاسٹر عمران چاند، پاسٹر آشر جان، قیصر سردار، جاوید انجم، ریاض انجم،جاوید فرانسس، سراج مسیح، اسلم فرزند، نشابل ندیم،آغا سید محمد علی رضوی، کامریڈ یامین، شارون چاند، جبران نے شرکت کی پی ایم ڈی پی کے چیئرمین عابد چاند نے خطاب کیا۔