ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی 124گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی فراہمی اور مرمت کیلئے پری کوالیفکیشن کا فیصلہ

August 12, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 124گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی فراہمی اور مرمت کیلئے فرموں کی پری کوالیفکیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں سیلز ٹیکس اور تجربہ کار فرموں کو اپنے کاغذات 15اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی 124گاڑیوں کی مرمت کا ٹینڈرز جون میں ختم ہوچکا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امیر حسین نے فوری طور پر کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔