کیا کافر کے کندھوں پر بھی فرشتے مقرر ہوتے ہیں؟

August 12, 2022

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ کیا مسلمان کی طرح کافر کے کندھوں پر بھی دو فرشتے مقرر ہوتے ہیں؟ کیا وہ اس کافر کی بھی اچھائی برائی یعنی ہر عمل لکھتے ہیں؟

جواب :۔ مفسرین کے ہاں راجح قول کے مطابق کافر کے کندھے پر بھی دو فرشتے مقرر ہوتے ہیں اور اس کے اعمال کو لکھتے ہیں، بائیں جانب والا اس کی برائیاں لکھتا ہے اور دائیں طرف والا ان برائیوں کا گواہ بنتا ہے۔ ( تفسیر قرطبی١٩/ ٢٤٨)