انٹر بورڈ کے پرچے ملتوی

August 13, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلمی بورڈ نے بارشوں کے باعث سنیچر 13اگست کوہونے والے آرٹس ریگولر، اور پرائیویٹ سمیت خصوصی امیدواروں کے پرچے ملتوی کردیے جب کہ سائنس گروپ کے عملی امتحانات بھی ملتوی ہوگئے ہیں۔ ملتوی شدہ پرچے 24 اگست کو مقررہ وقت پر لیے جائیں گے عملی امتحانات ری شیڈول کرنے کے لیے کالجوں کو ہدایت کر دی گئی ہے۔