ارشد ندیم کا ایک اور کارنامہ، اسلامی گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا

August 13, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے بعد ترکیہ میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں بھی سونے کا تمغہ جیت لیا۔ جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے پانچ دن میں دوسرا گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے ارشد کی کارکردگی اس لئے قابل تعریف ہے کہ پاکستان کے اکثر ایتھلیٹ توقعات پوری کرنے میں ناکام رہے تھے۔ جمعے کی شام قونیہ میں انہوں نے پاکستان کو اسلامک گیمز میں پہلا طلائی تمغہ دلایا۔ انہوں نے 88.55 میٹرز دور جیولن پھینکی ۔