پی ٹی آئی فنڈنگ کیخلاف انکوائری پر ایف آئی اے سے جواب طلب

August 13, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے پارٹی فنڈز ملازمین کے ذاتی بینک اکاونٹس میں منتقل کرنے پر شروع کی گئی انکوائری کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اگست تک جواب طلب کر لیا ہے،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ تحقیقات کا اختیار الیکشن کمیشن کو ، ایف آئی اےانکوائری غیر قانونی قرار دی جائے۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی مینجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر نعمان افضل کی درخواست کی سماعت کی۔