جولائی میں 133 خواتین اغوا، غیرت کے نام پر سات قتل ہوئیں، رپورٹ

August 13, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )جولائی میں میڈیا میں خواتین کا اغوا، جسمانی حملہ اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے۔ مسلسل تیسرے مہینے، خواتین کے اغوا کے واقعات میڈیا میں سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے، جن کی کل تعداد 133 تھی، سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور سنٹر فار ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن کی رپورٹ کے مطابق خواتین پر جسمانی تشدد کے 133 واقعات رپورٹ ہوئے۔ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں مجموعی طور پر 7 خواتین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ جولائی میں ملک بھر میں 22 بچوں کو قتل کیا گیا۔