پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے اغوا کی کوشش، تعاقب کرتے ہوئے کار الٹ گئی،3 بچے زخمی، تمام افراد گرفتار

August 13, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ کینٹ کے علاقہ میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش، گاڑی کا تعاقب کرتے گاڑیوں کو حادثہ پیش آگیا، تمام افراد گرفتار، اسلحہ برآمد، ایئر پورٹ گیٹ کے قریب گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے دوسری گاڑی موٹرسائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی، پولیس اور ایئرپورٹ سکیورٹی نے جائے وقوع پر پہنچ کر دونوں گاڑیوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں، تعاقب کرنے والی گاڑی سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا، حراست میں لیے جانے والے افراد کی شناخت محمد عابد اور محمد جعفر کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسری گاڑی میں جنت بی بی، محمد موسیٰ، سلمان اور نوشہر سوار تھے، پولیس کے مطابق ملزمان پسند کی شادی کرنے والی اپنی کزن جنت بی بی کو قتل کرنے کی نیت سے پیچھا کر رہے تھے، تمام افراد کو تھانہ کینٹ منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، کار الٹنے سے ڈرائیور محمد جعفر ،ناماسیال، محمد عابد محفوظ رہے، حادثے میں جنت بی بی نامی خاتون معمولی زخمی ہوئے اس دوران کار سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے بھی ٹکرا گئی جس سے موٹرسائیکل پر سوار 3کم عمر بچے شدیدزخمی ہوگئے۔