جشن آزادی، ٹی ڈی سی پی دفاتر اورہوٹلز کو سجایادیا گیا

August 13, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) نےپنجاب بھر کے تمام دفاتر اورہوٹلز کوجھنڈیوں /قومی پرچم اوررنگ برنگ لائٹوں سے سجایادیا،ٹی ڈی سی پی نےصوبہ بھر میں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات اورعوامی پسندکے پروگراموں کا انعقاد کیا،ٹی ڈی سی پی کے پنجاب بھر کے تمام دفاتروں اورہوٹلز کوجھنڈیوں /قومی پرچم اوررنگ برنگ لائٹوں سے سجایادیا گیا ہے،ٹی ڈی سی پی کے ریجنل منیجرملتان اشعر اقبال ملک کے مطابق 14اگست کو جشن آزادی کی مناسبت سے ریجنل آفس ملتان کوقومی پرچم اوررنگ برنگ لائٹس سے سجایاگیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں فورٹ منرو، سخی سروراورکوٹ مٹھن کے ٹی ڈی سی پی کے ہوٹلز، ریزارٹزمیں بھی جھنڈے ،جھنڈیاں ،اورلائٹس کااہتمام بھی کیا گیا ہے۔جشن آزادی کے حوالے سےجنوبی پنجاب میں واقع ہوٹلوں پرخصوصی رعایت بھی دی گئی ۔