پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو اڈیالہ جیل میں الگ سیل میں رکھا گیا

August 14, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے راہ نما شہبازگل کو اڈیالہ جیل میں الگ سیل میں رکھاگیاہے ،جیل ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے تحریک انصاف کے راہ نماکی جیل آمدپر اپنے میڈیکل آفیسر سے ان کامیڈیکل چیک اپ کرایا، ذرائع کاکہناہے انہیں دمہ کی شکایت ہے جس کے لیئے وہ میڈیسن اورہیلر استعمال کررہے ہیں ، بعدازاں انہیں دیگرقیدیوں سے الگ سیل نمبرتین میں رکھا گیاہے جہاں ڈیوٹی سٹاف کے علاوہ جیل عملے میں سے بھی کسی اورکوجانے کی اجازت نہیں ہے ،ذرائع کاکہناہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے جیل کے پی سی او سے ڈاکٹرشہبازگل کی بیرون جیل بات بھی کروائی اوراس دوران جیل سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ اوردیگرکوئی ملازم موجودنہیں تھا۔