مذہبی اقلیتوں کی پسماندگی دورنہیں ہوسکی ،سیاسی رہنماوماہرین

August 14, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ادارہ برائے سماجی انصاف کے زیرِ اہتمام قومی یوم ِ اقلیت کی مناسبت سے کنونشن منعقد کیاگیا ۔ ادارہ برائے سماجی انصاف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹر جیکب نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کی پسماندگی کو دور کرنے میں سرکاری مشینری مسلسل ناکام ہو چکی ہےصوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ یہ تشویشناک ہے کہ جبری تبدیلی مذہب اور نفرت انگیز ی مُلک میں جاری ہے۔ انسانی حقوق کے آئینی تحفظ کے علاوہ، قانون ساز اسمبلیوں میں کم عمری کی شادیوں اور جبری تبدیلی مذہب کے خلاف بچیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قوانین متعارف کرانے کی ضرورت ہے ۔ بشریٰ انجم بٹ نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیےمثبت اصلاحات متعارف کروانے کے لیے سیاسی عزم اہمیت رکھتا ہے۔ ایم این اے لال چند ملہی نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل اراکینِ پارلیمان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں ۔اعجاز عالم آگسٹن،وحید عالم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔