ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ کااجلاس،نئی سکیموں پرپیش رفت کاجائزہ

August 14, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جاری اور نئی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان نے ادارے کی ورکنگ اور جاری سکیموں پر پیش رفت بارے بریفنگ دی، صوبائی وزیر نے کہا کہ شہریوں کو آمدورفت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے ترقیاتی سکیمیں دن رات کام کرکے مکمل کی جائیں، انہوں نے کہا کہ شیروالا گیٹ پر فلائی اوور کا کام مکمل ہو چکاہے اسکا جلد افتتاح ہوگا۔ سبزہ زار میں سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح اگلے ہفتے ہوگا، انہوں نے کہا کہ شاہدرہ، سنگھ پورہ، شالیمار، کاہنااوردیگر علاقوں میں سپورٹس کمپلیکسزبنائے جارہے ہیں ، صوبائی وزیر کوبریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بابوصابو انٹرچینج کے اطراف کی سڑکوں کی بحالی کا کام مکمل ہونے کو ہے،سگیاں روڑ کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے -سیکرٹری ہاؤسنگ شکیل احمد، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔