ملک کی خودمختاری اور آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ، راجہ ناصر عباس جعفری

August 14, 2022

لاہور(خبرنگار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ارض پاک کی داخلی خودمختاری اور آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔محب وطن اور مدافع وطن کے قاتلوں کی معافی ملک و قوم سے خیانت ہے۔ہم سب نے مل کر اپنے وطن کی حفاظت کرنی ہے۔