شاہدرہ ٹائون : نوجوان کوقتل کرکے لاش قبرستان میں پھینک دی

August 14, 2022

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ ٹائیرہ گاؤں کے قریب قبرستان سے 30 سالہ نوجوان کی نعش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو فائرنگ سے قتل کیاگیا اور اس کی شناخت عاصم یونس کے نام سے ہوئی ۔ مقتول اعوان ٹاؤن لاہور کا رہائشی تھا،واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔ داتادربار کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔ گوراہ قبرستان کے قریب فٹ پاتھ پرلاش پڑی تھی،پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم شخص کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے ۔