حیات آباد فیز 3میں دستی بم حملے کا مقدمہ درج ،تفتیش شروع

August 14, 2022

پشاور(کرائم رپورٹر) حیا ت آبادکے علاقے فیز 3میں گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا جبکہ کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ، جمعہ کی رات مد عی معرو ف آفریدی سکنہ شلما ن پا رک حیات آ باد فیز 3نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گر نیڈ پھینک دیا تھاجو زوردار دھما کہ سے پھٹ گیا جس سے گھر کے مین گیٹ سمیت کھڑیو ں اور دیو ارو ں کو جزوی نقصا ن پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصا ن نہیں ہوا،دھماکے سے گھر میں پڑے سامان کو بھی نقصان پہنچا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپو زل سکو اڈ کی نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر کرائم سین سے شواہد اکھٹے کئے اور علا قے میں سر چ آ پریشن بھی شروع کیا گیا لیکن آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی جاسکی تھی۔ پولیس کے مطابق متاثر ہ شخص کو اس سے قبل بھی نامعلوم افراد کی جانب سے کالیں موصول ہو ئی تھیں ،پولیس نے قریبی نصب سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج پربھی کام شروع کردیا ہے جبکہ سی ٹی ڈی پولیس نے واقعہ کا مقد مہ درج کر لیا ہے۔