پشاور کو مثالی شہر بنانے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی،غلام احمد بلور

August 14, 2022

پشاور(جنگ نیوز)اے این پی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر الحاج غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ سانحہ بابڑہ میں جمہوریت کے استحکام اور صوبے کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے باچا خان کے چھ سو پیروکاروں کو شہید کیا گیا۔ باچا خان کے پیروں کاروں کی طرف سے ہر سال یوم شہدا بابڑہ کے موقع پر عوام کے حقوق غریبوں و مظلوموں کا بھر پور ساتھ دینے جمہوریت کے استحکام اور عوام کے حقوق کے لئے جانوں کی قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے الحاج غلام احمد بلور نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باچا خان کے پیرو کاروں کی جدوجہد سے صوبے کے عوام کو ووٹ کا حق ملا۔ انگریز کی غلامی سے نجات ملی ون یونٹ کا خاتمہ ہوا صوبے کو اس کی شناخت ملی اور صوبوں کو بااختیار بنانے کے لئے اٹھارہویں ترمیم کی منظوری دی گئی اے این پی کے دور حکومت میں خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا اور گھر گھر تعلیم کی روشنی پھیلانے کے لئے جگہ جگہ یونیورسٹیاں بنائی گئیں۔ الحاج غلام احمد بلور نے پشاور کے عوام کے