جشن آزادی پر شہر میں ہوائی فائرنگ سے 29 افراد زخمی

August 15, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جشن آزادی کے موقع پر شہر میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے 29 افراد زخمی ہو گئے جبکہ لوٹ مار کے دوران اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے ، تفصیلات کے مصابق ہفتہ کی شب 12 بجتے ہی شہر کے مختلف علاقے فائرنگ سے گونج اٹھے،ریسکیو حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے،لیاقت آباد میں 2،کریم آباد میں ایک،ناظم آباد میں ایک،کیماڑی میں ایک،اردو بازار میں ایک،سولجر بازار میں ایک،نیٹی جیٹی پل پر ایک،ڈیفنس میں 2،نیو ٹاؤن میں ایک،گولیمار میں ایک، لیاری میں 2،پان منڈی میں ایک،گارڈن میں ایک،شاہ فیصل کالونی میں 3،گلشن اقبال میں ایک، ڈالمیا شانتی نگر میں ایک، نارتھ ناظم آباد میں ایک،گلبہار میں ایک اور محمود آباد ایڈمن سوسائٹی میں ایک شخص زخمی ہوا ،دریں اثنا کلفٹن تین تلوار پرنس کمپلیکس کے قریب دو ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 30 سالہ نیک محمد کو شدید زخمی کردیا اورفرار ہوگئے، زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا،مقتول گلشن جمال کا رہائشی تھا، بنارس میٹرو سینما کے قریب گھر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 45سالہ خاتون زیور بی بی اور اس کا بیٹا 22 سالہ طارق زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے میں خاتون زیور بی بی کے شوہر سارنگ زیب نے فائرنگ کر کے انھیں زخمی کیا اور موقع سے فرار ہوگیا،کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب نامعلو م سمت سے آکر گولی لگنے سے 30 سالہ خاتون طاہرہ زوجہ محمد اعظم زخمی ہوگئی ۔