آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے، حاجی زبیر علی

August 15, 2022

پشاور ( وقائع نگار ) مئیر پشاور حاجی زبیرعلی نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ‘اور غلامی دنیا کی سب سے بڑی لعنت ہے ‘ آج وطن عزیز کی بقا و سلامتی اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے ‘پاکستان کا قیام لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جن کی وجہ سے آج ہم پر امن فضا میں سانس لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نےکیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور آفس میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں فلسطین سے آئے ہوئے وفد نے خصوصی شرکت کی مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے پرچم کشائی کی او ر اس پرمسرت موقع پر کبوتر چھوڑے ‘ تقریب میں قومی ترانہ پیش کیاگیا اور سکول کے بچوںنے قومی ملی نغمے پیش کئے او ر جشن آزاد ی کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں او ر طلبہ پر فخر ہے جو قوم کے مستقبل کے معمار ہے ‘انہیں نظم وضبط اور تعلیم سے ا پنے آپ کو آراستہ کرناچاہیے تاکہ وقت کے چیلنجرز کا مقابلہ کرسکیں ‘ آج کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کا یاد کرنا ہے تحصیل چیئرمین ہارون صفت نے بھی بھی تقریب سے خطاب کیا۔