• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بھی مسیح برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی عقیدت اور احترام کیساتھ منایا

پشاور(این این آئی) ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھی مسیح برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی عقیدت اور احترام کیساتھ منایا گیا، پشاور کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں، عبادات کے موقع پر مذہبی گیت بھی پیش کئے گئے، کرسمس کے موقع پر شہر بھر کے گرجاگھروں کو کرسمس ٹری اور برقی قمقوں سے سجایا گیا تھا، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبا ت میں ملک و قوم کی سلامتی اور امن و استحکام کی دعائیں بھی مانگی گئیں، پشاورمیں کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے، پشاور میں53چرچز میں مسیح برداری کے243 مذہبی پروگرامات منعقد ہوئے، پشاور میں کرسمس کے موقع پر 2ہزار پولیس اہلکار اور افسران سیکورٹی کیلئے تعینات کئے گئے تھے،شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی گئیں۔
پشاور سے مزید