پشاور(این این آئی)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لیکر پاکستان کی ترقی کیلئے مسیحی برادری کا نہایت اہم کردار رہا ہے۔ مسیحی برادری مختلف شعبوں میں صوبے کی ترقی میں اپنا کردار بطریق احسن ادا کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔