یونیورسٹی کیمپس پشاور کے جامعات میں یوم آزادی جوش وجذبے سے منایا گیا

August 15, 2022

پشاور ( وقائع نگار)یونیورسٹی کیمپس پشاور کے جامعات میں یوم آزای جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا اس سلسلے میں جامعات کو جگہ جگہ جھنڈیاں لگا کر سجایا گیا تھا جس نے جامعات کی خوبصورتی کو مزید نکھارا صوبے کے تاریخی جامعات انجینئرنگ یونیورسٹی ،پشاور یونیورسٹی،اگریکلچر یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریبات منعقد ہوئیں اور پرچم کشائی کی گئی جبکہ طلبہ کی جانب سے ملی نغمے اور مختلف گیت پیش کے گئے پشاور یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب میں وائس چانسلر محمد ادریس پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاہد انور، رجسٹرار سیف اللہ خان، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اشتیاق اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمل خان اور دیگر نے شرکت کی جبکہ تقریب میں مختلف ضلعی کالجوں کے طلبہ اور انکے و الدین نے بھی شرکت کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے قومی پرچم لہرایا اور مین ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے کے لان میں پودا لگایا،زرعی یونیورسٹی پشاور میں 75 ویں یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایک سادہ مگر پروقار اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے پرچم کشائی کی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے اتوار کو 75 واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔پرچم کشائی کی تقریب کے علاوہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اس موقع پر خصوصی پروگرامز کا بھی اہتمام کیا جس میں مختلف اداروں کے طلباء نے قومی ترانہ پیش کیا اور ٹیبلوز، قومی نغمے اور طلباء سے معلوماتی عامہ کے مطابق سوالات پوچھے کئے تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین اسلامک نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز تھے انجینئرنگ یونیورسٹی میں بھی یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین تھے۔ مہمان خصوصی نے پرچم کشائی کی اور تقریب کے شرکاء کے ساتھ ملکر قومی ترانہ گایا۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں آج جس آزاد فضاء میں ہم سانس لے رہے ہیں یہ ہمارے بزرگوں اور قائدین کی بے پناہ قربانیوں اور انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے اور یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم سب اتحاد اور اتفاق کے ساتھ پاکستان کو تمام تر برائیوں سے پاک کرکے اس کی ترقی میں اپناکردار ادا کریں۔ تقریبات میں ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔