پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ خزانہ کے علاقے میں کم سن لڑکازیادتی کا شکار بن گیاجبکہ ناصرباغ پولیس کے ساتھ مقابلے میں کئی مقدمات میں مطلوب راہزن زخمی ہوگیا۔ ۔شیروجھنگی توحیدآباد کے رہائشی نے خزانہ پولیس کوبتایاکہ اس کا 11سالہ بیٹا کلاس اول کا طالبعلم ہے اور وہ خود محنت مزدوری کرتا ہے۔اس کے بیٹے کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر وہ اسے ہسپتال لےکر گئے جہاں ڈاکٹر نے بتایاکہ بچے کےساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے ۔ بیٹے سے پوچھنے پر اس نے بتایاکہ ملزمان حسین اور ابوہریرہ نے توحیدآبا دمیں اپنے بیٹھک میں اس سے زبردستی زیا د تیکی جبکہ اس نے ڈر کیوجہ سے کسی کو کچھ نہیں بتایا۔پولیس نے دونوں ملزموں کےخلاف چائلڈ پروٹیکیشن ویلفیئرایکٹ 2012اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ ادھرتھانہ ناصر باغ پولیس مقابلہ کئی مقدمات میں مطلوب سنیچر پولیس مقابلے کے دوران کراس فائرنگ میں اپنے ہی ساتھی کی فائر سے لگ کر زخمی حالت میں گرفتار،گرفتار ملزم کی شناخت سلمان ولد جہانزیب سکنہ چینو کلہ بادیزئی کے نام سے ہوئی۔ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم کے خلاف تھانہ ریگی ماڈل ٹاون ،ناصر باغ اورتھانہ ریگی میں 5مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس مقابلے کے دوران گینگ کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔