پشاور (اے پی پی)خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر خار ڈاکٹر صادق علی، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشاد الحق نے اے اے سی خار ٹو ڈاکٹر عادل کے ہمراہ ایل پی جی فروخت کنندگان ذخیرہ اندوزی کے تدارک کے لیے کارروائی کی۔ کارروائی کے نتیجے میں اوگرا کے مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی اور زائد قیمت وصول کرنے پر 4 ایل پی جی ریٹیلرز وڈیلرز کی دکانیں سیل کر دی گئیں۔ بعد ازاں ڈی سی کانفرنس روم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر خار اور اے اے سی ناواگئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایل پی جی پلانٹ منیجرز، ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور سیلرز کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ تمام رسیدیں، واچرز، اسٹاک رجسٹرز اور متعلقہ ریکارڈ پیش کریں ۔