کینٹ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ایک شخص پر فرد جرم عائد

August 15, 2022

لندن (پی اے)کینٹ میں دو افراد کی ہلاکت اور ایک بچے کے شدید زخمی ہونے کے بعد ایک شخص پر فرد جرم عائد کی گئی ہے الفا رومیو کا سیاہ فام ڈرائیوربدھ کے روز تقریباً 9:35بجے کینٹ کی لیوپولڈ اسٹریٹ، ریمزگیٹ میں کثیر المنزلہ کار پارک کے باہرایک ہی خاندان کے پانچ پیدل چلنے والے افراد کے ساتھ تصادم میں ملوث تھا۔ اس واقعہ میں 78سالہ یورام ہرشفیلڈ اور اس کی بیٹی 40سالہ نوگا ہرشفیلڈ، جو کیمبرج کے ماہر طبیعیات ہیں، ہلاک ہو گئے جبکہ پرائمری اسکول کی عمر کی ایک لڑکی کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ لندن کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ تقریباً 40سال عمر کے ایک شخص اور پرائمری اسکول کی عمر کے ایک لڑکے کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ہائی لینڈز گلیڈ، مانسٹن، کینٹ کے 30سالہ نتیش بسینڈری پر خطرناک ڈرائیونگ سے موت کا باعث بننے، خطرناک ڈرائیونگ سے سنگین چوٹ پہنچانے اور حقیقی جسمانی نقصان کے موقع پر حملہ کرنے کے دو الزامات عائد کئے گئے ہیں۔اس پر ٹریفک کے تصادم کے مقام پرنہ رکنے ، منشیات کا استعمال کر کے گاڑی چلانے اور تجزیہ کے لئے نمونہ فراہم نہ کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔اسے ہفتہ کو فوک اسٹون مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کرنے والے افسران نے ایک 58 سالہ مرد اور ایک 55 سالہ خاتون کو بھی ایک مجرم کی مدد کرنے اور کلاس اے کی منشیات فراہم کرنے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔ دونوں کو 8 ستمبر تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ کینٹ پولیس نے کہا ہے کہ سنگین تصادم کے تفتیشی یونٹ کے افسران ملزم سے پوچھ گچھ کر رہے ہیںجو کسی بھی گواہ، سی سی ٹی وی شواہد والے مقامی کاروبار یا متعلقہ ڈیش کیم فوٹیج والے ڈرائیوروں سے ملنے یا معلومات کے حصول کے خواہشمند ہیں۔