• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد میں پانی و بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے علاقے میں بجلی کی طویل بندش پر احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج کے باعث لیاقت آباد سے ناظم آباد جانے والی شاہراہ بلاک کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں اطراف کی شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر 12 گھنٹوں سے زائد لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور کے الیکٹرک شکایات کو سننا تک گوارہ نہیں کرتی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کیا اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید