ملیر ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی 4 سے 5 روز پرانی لاش برآمد

August 16, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ملیر ندی بند سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق لاش 4سے5روز پرانی ہونے کے باعث خراب ہو چکی ہے ، فوری طورپر شناخت نہیں ہوسکی عمر 40 برس کے قریب ہے ،پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کردی۔