موٹر سائیکل سوار ڈاکو پٹرول پمپ کے کیشئر سے 80 لاکھ روپے چھین کر فرار

August 16, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ابو الحسن اصفحانی روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات میں 2موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو اسلحے کے زور پر80 لاکھ روپے سے زائد رقم چھین کرفرار ہو گئے ، پٹرول پمپ کا کیشئر اور منیجر پمپ سے چند سو میٹرز کے فاصلے پر واقع نجی بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے جارہے تھے کہ اس دوران ملزمان رقم چھین کر بآسانی فرار ہوگئے۔