کراچی (جنگ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے زیرِ اہتمام شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی 30ویں برسی کے موقع پر پیپلز سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر سید وقار مہدی، جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن عبدالرؤف احمد ناگوری، ضلعی صدر اقبال ساند، ضلعی، سٹی ایریا اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔