کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 نادراآفس کے قریب گھرسے 83 سالہ عبدالمنان ولد عبداللہ کی کئی روز پرانی لاش ملی ،فوری طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، پولیس کے مطابق متوفی گھرمیں اکیلا رہتا ، موت طبعی ہے، نیوچالی کے قریب نالے سے 45 سال کے شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی، شناخت ممکن نہیں ہوسکی، پولیس کے مطابق متوفی شخص نشے کا عادی تھا ۔