کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت کراچی ضلع کیماڑی کے زیر اہتمام مدرسہ فیضانِ مدینہ قادریہ رشید آباد بلدیہ میں سالانہ محفل میلاد النبیﷺ کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ پروفیسر نسیم احمد صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میلا د النبی کی محفلیں تعلیمات نبوی پھیلانے کا ذریعہ ہیں، حضور خاتم النبیین ﷺکی ذات گرامی اہل ایمان کیلئے سر چشمہ ہدایت اور مرکز عشق و محبت ہے،سید رفیق شاہ کا کہنا تھا کہ بہترین زندگی گزارنے کیلئے اسوہ رسالت اہل ایمان کیلئے نمونہ ہے، اہل محبت کے دلوں سے جذبہئ عشق مصطفی ﷺ ختم کرنے کی کوششیں کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے لیکن ذکر رسول ﷺجاری رہے گا، اس موقع پر مدرسہ ہذا سے تکمیل قرآن کرنے والے طلبہ کو اسناد بھی دی گئیں۔،محفل سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔