7 گاڑیاں، 30 موٹرسائیکل غائب، لاکھوں کی چوریاں، ڈاکے

August 16, 2022

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں ایک رکشے، 15موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،ز یورات اوردیگر سامان کے علاوہ پانچ گاڑیاں اور 15موٹرسائیکل اڑا لیے گئے ۔تھانہ آراے بازارکے علاقہ غازی آبادمیں ہمایوں خان کے کریانہ اینڈجنرل سٹور کا تالہ توڑ کر د کان سے موبا ئل ،10 ہزا ر روپے ،چینی مالیتی2ہزار روپے اور دیگرسامان مالیتی50 ہزارروپے چوری ہوگیا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں محمد مشتاق گھر نامعلوم ملزم داخل ہو جس نے اس کی بیوی سے موبائل ، زیور اور دس ہزار روپے چھین لئے اور اور اس پرتشدد کیاجس سے وہ بے ہوش ہوگئی ۔ تھانہ صادق آبادکے علاقہ غزالی روڈپر شہباز خان اپنی موبائل شاپ پر موجود تھا کہ ایک نوجوان آیاجس نے پسٹل تان لیا اور کہا کہ جو کچھ ہے نکالو مدعی نے دکان میں رکھے ڈنڈے کے ساتھ مزاحمت کی کوشش کی تو ملزم نے دکان سے باہر نکل کر فائرنگ کی اور باہر کھڑے اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ دھمیال کے علاقہ قائداعظم کالونی میں مدثر غالب کے گھرکاتالہ توڑکر ساڑھے سات لاکھ روپے ، سونا 5 پانچ تولے ، اورایک موبائل چوری کرلیاگیا۔تھانہ کینٹ کے علاقہ میں الاحسان ہسپتال میں 5 آؤٹ ڈور اے سی مالیتی 4 لاکھ ، دو ایل سی ڈی اورلڑکیوں کے ہاسٹل سے 14ہزار روپے اور کچھ گفٹ چوری ہوگئے ۔تھانہ نون پولیس کو وزیر عباس نے بتایاکہ رحمت خان وغیرہ نے حملہ کرکے بریف کیس چھین لیاجس میں پندرہ لاکھ روپے تھے ملزمان نے تشدد کا نشانہ بھی بنایااور کپڑے بھی پھاڑ دیے ۔تھانہ سہالہ کے علاقے میں اویس کے گھر کے تالے توڑ کر تین تولہ زیور، نقدی وغیرہ نامعلوم چورلے اڑے۔ دیگر وراداتیں تھانہ رتہ امرال ، نیوٹاؤن ، صادق آباد ، ویسٹریج ، نصیرآباد، وارث خان، کینٹ،آئی نائن ، آبپارہ، ترنول ، گولڑہ ، نون ، بھارہ کہو ،آبپارہ ،مارگلہ ،تھانہ سہالہ ، شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ہوئیں۔