غیرقانونی مذبحہ، بیمار ولاغر جانوروں کو گوشت فروخت کرنے کے الزام میں 2افرادکیخلاف مقدمہ درج

August 16, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) غیرقانونی مذبحہ خانے بناکر بیمار ولاغر جانوروں کو گوشت فروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے 2افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس کوسپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرجوادنزید نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دوران چیکنگ ٹیم کے ہمراہ اندرون لوہاری گیٹ میں ملزمان حسنین اور حشمت غیرقانونی طریقے سے مذبحہ خانے بناکر رکھے تھے، جہاں بیمار اورلاغر جانوروں کا گوشت فروخت کے لئے پایاگیا پولیس نے ملزمان کے کارروائی شروع کردی ہے ۔