لوٹ مار کے دوران مزاحمت اور جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 5 افراد زخمی

August 17, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر دو سیکٹر 33 بی میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 25سالہ ایاز زخمی ہوگیا، اورنگی نمبر 8 علی گڑھ بازار کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر27 سالہ ارسلان زخمی ہوا، اورنگی ضیا کالونی قبرستان کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 32 سالہ مظہر زخمی ہوگیا ، کورنگی نمبر چار اسٹریٹ نمبر19 میں واقع مکان کے اندر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 32سالہ اسٹیفن زخمی ہوگیا، ملزمان قیمتی سامان بھی لیکر فرار ہوگئے، اورنگی میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 25 سالہ نقیب اللہ زخمی ہوگیا۔