• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر قمر احمد کا 90 سال کی عمر میں انتقال، محسن نقوی اور دیگر کا اظہار تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹ صحافی ،کمنٹیٹر اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر قمر احمد90سال کی عمر میں کراچی میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے،پی سی بی چیئرمین محسن نقوی، ظہیر عباس ،شاہد آفریدی،سرفراز احمد ،راشد لطیف،معین خان، ۱قبال قاسم، ہارون رشید، عبدالرقیب ، ندیم خان،سرفراز نواز،کمشنر کراچی اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے۔دریں اثنا قمر احمد کی نماز جنازہ میں جاوید میاں دار، اقبال قاسم، شعیب محمد، جلال الدین، حارث خان، وقار حسین، محمد احمد شاہ سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید