کراچی(اسٹاف رپورٹر) نشتر پارک میں عشرہ محرم کی دوسری مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کربلا صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ حق، انصاف، صبر اور استقامت کا ابدی درس دیتاہے،کربلا ہر دور میں انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، یہ مظلوم کو ظالم کیخلاف آواز اٹھانے کا حوصلہ دیتی ہے اور سچائی پر ڈٹے رہنے کا سبق سکھاتی ہے۔